جمعرات، 2 جون، 2016

سیدنا ابوہریرہ رضی الله عنه سے مروی ہے آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا: اگرتم (اس قدر) گناہ کرتے رہوکہ وہ آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگ جائیں اور پھر تم توبہ کرو تو وہ (الله) تمہاری توبہ قبول کر لے گا. سنن ابن ماجہ 4248 جلد 5
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا: بےشک الله تعالی اس وقت تک بندے کی توبہ قبول فرماتا رہتا ہے جب تک نزع کا عالم طاری نہ ہو. سنن ابن ماجہ 4253 سنن ترمذی 3537
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا: مبارک ہو اس شخص کو جسے اپنے نامہء اعمال میں زیادہ استغفار ملا. سنن ابن ماجہ 3818 جلد 5

جمعہ مبارک

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں